مختلف اضلاع کے منصوبوں کی تکمیل کیلیے فنڈز کے اجراء کی منظوری

77


حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر بلال احمد میمن کی زیر صدارت مالیاتی سال 25-2024 کے لیے ایم اینڈ آر کی تجاویز سے متعلق ڈویژنل نگرانی کمیٹی کا اجلاس ان کے دفترشہباز بلڈنگ میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سجاول، ڈپٹی کمشنر دادو، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار، سپرنٹنڈنگ انجینئر پرونشل ہائی ویز، سپرنڈنگ انجینئر پرونشل ہائی ویز سرکل حیدرآباد اور متعلقہ اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ نے اپنے اضلاع کی ایم اینڈ آر پروپوزلز پر کمشنر کو بریفنگ دی۔ سجاول میں کوسٹل بیلٹ کی سڑکوں کے منصوبوں، اسپتال بلڈنگز کی جسٹی فکیشن کے بعد فنڈز کی منظوری دی گئی، ضلع دادو رہاشی بلڈنگز، زرعی کمپائونڈ، محکمہ خوراک کے گرین گودام سمیت 33 پرونشل ہائی ویز ایم اینڈ آر پروپوزلز کا جائزہ لینے کے بعد فنڈز کی منظوری دی گئی۔ کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کی ایک ڈسٹرکٹ بلڈنگ اور 4 اضلاع کے ہائی ویز کی ایم اینڈ آر فنڈز کی منظوری دی گئی، جبکہ ضلع ٹنڈومحمد خان کے ڈسٹرکٹ بلڈنگ اور پرونشل ہائی ویز کے علاوہ ٹنڈوالہیار کی ڈسٹرکٹ بلڈنگ، ڈسٹرکٹ ہائی ویز، پرونشل ہائی ویز اور پرونشل ہائی ویز کی تقریباً 26 ایم اینڈ آر پروپوزل کی منظوری دی گئی۔ کمشنر حیدرآباد نے تمام ڈپٹی کمشنرز و دیگرمتعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ تمام اضلاع اپنی ایم اینڈ آر منصوبے جواز کے ساتھ پیش کریں تاکہ فنڈز کی فراہمی کو مقررہ وقت پر یقینی بنایا جا سکے۔