ہمارا مشن انسانیت کی خدمت کرنا ہے تسلیم راجپوت

17


حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت سے ٹنڈوجام کے معروف وڈیرہ اور یوسی 65 کے وائس چیئرمین نواب فرمان راجپوت نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے وڈیرہ نواب فرمان راجپوت کا استقبال کیا اور انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے کہا کہ ہم اللہ اور اس کے رسولؐ کی رضا اور دفاع پاکستان کے لیے کام کرتے ہیں، ہمارا مشن انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور بلارنگ ونسل ذات پات کے انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام سمیت گردونواح کے علاقے کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، ہماری کوشش ہے کہ انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے، اس کے لیے ہمارا ہر وقت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رہتا ہے اور وہ بھی ہماری ہر بات مانتے ہیں۔ اس موقع پر وڈیرہ نواب فرمان راجپوت نے کہا کہ اللہ کے کرم اور عوام کی طاقت سے یوسی 65 کا وائس چیئرمین بنا ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔