عوام نے فساد پھیلانے والوں کومسترد کر دیا، طارق شاہ جاموٹ

17


ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر اور رکن قومی اسمبلی سید طارق شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ عوام نے فساد پھیلانے والوں کو مسترد کر دیا، ملک میں ترقی کا سفر جمہوریت کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بات پیپلزپارٹی کے رہنما مشتاق سپیو کے بیٹے امتیاز سپیو کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر غیر جمہوری قوت کو مسلط کرنے کا عوام نے بہت زیادہ نقصان اُٹھایا ہے، سیاست میں احتجاج اپوزیش کا حق ہے لیکن سیاست کے نام پر فساد پھیلانے، عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔