ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کےپروفیسر کو ڈپٹی وزیرخزانہ نامزد کردیا

105

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کردیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہمارا امریکا فرسٹ ایجنڈا اب وہ چلائیں گے۔ مائیکل فول کینڈر ممتاز ماہر معاشیات اور پالیسی پریکٹیشنر ہیں۔ اس سے قبل نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کیا تھا۔