امریکی خلائی فورس نےٹوکیو میں اپنا اڈا قائم کرلیا

51

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی خلائی فورس نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قائم اڈے پر ایک یونٹ قائم کرلیا، تاکہ باہمی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ ہند بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور شمالی کوریا کے میزائل خطرات کے پیش نظر جاپان اپنے اتحادی امریکا کے ساتھ فوجی ہم آہنگی کو مضبوط کر رہا ہے۔ فوجی یونٹ کا مقصد جاپان ائر سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ روابط مضبوط کرنا ہے۔