نیشنل ہائی وے پر طوبیٰ پرل سٹی کا شاندار افتتاح

123
طوبیٰ پرل سٹی کے شاندار افتتاح کے موقع پر تقریب سے مفتی محمد جان نعیمی خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے کی پرائم لوکیشن پر طوبی پرل سٹی کا شاندار افتتاح کردیا گیا ‘ تقریب کے مہمان خصوصی مفتی اعظم سندھ مفتی محمد جان نعمی تھے۔افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد کے علاؤہ کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔کیفے عمران کے قریب سن وے لگون واٹرپارک کے سامنے مین نیشنل ہائی وے پر مکمل رہائشی منصوبہ طوبی پرل سٹی 80گز’120’150اور 200گز کے نہایت جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔گزشتہ روز نہایت پروقار تقریب میں آئی کون مارکیٹنگ اور صباء انٹرپرائزز بلڈرزاینڈڈیپرز کے عہدیداران نے پلاٹس بک کرانے والوں کو خوش آمدید کہا۔طوبی پرل سٹی کی خاص بات شہر کراچی کے ساتھ منسلک نیشنل ہائی وے کے بالکل ساتھ ہوناہے۔طوبی پرل سٹی کی منصوبہ بندی میں جدید انفرااسٹرکچر ‘بہترین سیوریج سسٹم’24گھنٹے میٹھے پانی کی سہولت اور بجلی گیس کو خاص اہمیت دی گئی ہے ۔ پراجیکٹ کے ساتھ گرین بیلٹ اورکارپیٹڈ روڈ اس کی خوبصورتی دوبالا کر دیتی ہے۔تقریب میں بتایا گیا کہ طوبی پرل سٹی کے سیکورٹی کے لحاظ سے بھی بہترین انتظامات ہیں۔چاروں اطراف بائونڈری وال اور سیکورٹی گارڈز کا انتظام ہے جبکہ پراجیکٹ کے داخلہ دروازے کا نقشہ بھی خاص آرکیٹیکٹ سے بنوائے گئے ہیں۔پراجیکٹ کی بکنگ کے بعد 6سال کی آسان اقساط کی سہولت دی گئی ہے جو پہلی مرتبہ کسی بھی پروجیکٹ میں ملی ہے۔موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاٹ کی قیمت بھی بہت کم رکھی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں نیشنل ہائی وے کو اکنامک کوریڈور بنانے پر اتفاق کیاگیا تھا کیونکہ یہ کیٹی بندر کراچی سمیت دیگر شاہراہوںسے منسلک ہے۔طوبی پرل سٹی اسی اکنامک کوریڈور پر واقع ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد جان نعیمی نے کہاکہ طوبی پرل سٹی بہترین جگہ پر واقع ہے ۔