شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بچے اورخاتون سمیت6افراد جاں بحق

81

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں بچے اور خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوئے ،فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ سمت 2 افراد زخمی ہو ئے ۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر نمبر 10 فقیر کالونی پریشان چوک گو پیٹرول پمپ کے قریب گھر سے 40سالہ خاتون عزت پری زوجہ امیر زادہ کی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کے بیٹوں نے جائیداد کے تنازہ پر ماں کو قتل کر دیا ،ملزمان خلیل اور مختیار نے صبح ازاربن سے پھندا لگاکر متوفی عزت پری خاتون کو قتل کیا ، بعد ازاں دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔