غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی نسل کشی قرار دیدیا

211

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کو نسل کشی قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کی فلسطین خصوصاً غزہ میں جاری جارحیت کو قتل عام  اور نسل کشی قرار دیا ہے۔

عالمی تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نسل کشی  قرار دینے والے عوامل کے عین مطابق ہیں۔ اسرائیل 5 میں سے کم از کم 3 قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، جن پر نسل کشی کنونشن کے تحت پابندی عائد ہے۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست اور اس کی فوج  نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، ان پر بمباری، جسمانی اور ذہنی اذیت یا فلسطینیوں پر دانستہ طور پر انتقام اور نفرت کی بنیاد پر تباہی  مسلط کرنے جیسے گھناؤنے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔