آئی ایم ایف کی گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے 15 فروری کی ڈیڈ لائن

175
suspend gas supply in Karachi

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے حکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایم ایف  کے مطالبے کے باوجود اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا، اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی۔

اوگرا  کی سمری بھیجنے کے بعد ہی وفاقی حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانےکا نوٹی فکیشن جاری کرے گی، آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے۔

خیال رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنیکی درخواست کی تھی، جس پر اوگرا نے سرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔