روس اورپاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے8معاہدوں پر دستخط

142
Paving way

ماسکو : روس اورپاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے8معاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔

دستخط کی تقریب ماسکو میں ہوئی۔دونوں ممالک کے درمیان انسولین کی تیاری کے حوالے سے معاہدہ دستخط ہوا،وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری وفد کے ہمراہ ماسکو میں موجود ہیں۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ ہوا، پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا، پاکستان اور روس کے درمیان صنعتی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدہ ہوا۔

ماسکومیں نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے،کامسیٹس اور پشاور یونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کیساتھ معاہدے ہوئے۔