پی ٹی آئی کی تاریخ ہے ان کا کوئی احتجاج یا ریلی پر امن نہیں رہی: وزیر خارجہ

152

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تاریخ ہے ان کا کوئی احتجاج یا ریلی پر امن نہیں رہی۔

اسلام آباد میں غیر ملکی سفرا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں وفاق کے خلاف صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کئے گئے، 24 نومبرکو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا،اہم موقع پر احتجاج کی کال سے اس جماعت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ریڈ زون کی سکیورٹی ہماری ترجیح رہی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو ریڈ زون میں احتجاج سے باز رکھنے کے لیے ان  سے مذاکرات کیے، قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی پراحتجاج کا کہا ،اسٹیٹ گیسٹ کی آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دی گئی؟ ۔