مجھے دھونی سے بات کرنے کا شوق نہیں: ہربھجن سنگھ

178

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے مہیندر سنگھ دھونی سے بات کرنے کا شوق نہیں۔ میرے اور دھونی کے اختلافات برقرار ہیں اور میں آگے بڑھ کر معاملات درست کرنے کا خواہش مند بھی نہیں ہوں۔

ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگ نے کہا کہ بعض معاملات پر ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور میرے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور وہ اب تک ہیں۔ ہمارے درمیان بات چیت بند ہے۔

کسی زمانے میں ہربھجن اور دھونی ٹیم انڈیا کا ناگزیر حصہ ہوا کرتے تھے۔ یہ دونوں 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔

ہربھجن سنگھ نے نیوز 18 کو بتایا کہ چنئی سپر کنگز کے لیے آئی پی ایل کھیلتے ہوئے میدان میں وہ اور دھونی بات نہیں کرتے تھے۔ ہربھجن سنگھ نے اپنے اور دھونی کے اختلافات کی وضاحت نہیں کی۔