گولڈن ٹیمپل میں پنجاب کے سابق نائب وزیرِاعلیٰ پر حملہ، ملزم گرفتار

180

سکھوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل (امرتسر) میں سِکھ لیڈر سُکھبیر سنگھ بادل پر ایک سابق دہشت گرد نے فائرنگ کردی۔ موقع پر موجود لوگوں نے گارڈ کی مدد سے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

سُکھبیر سنگھ بادل کو مذہبی پیشواؤں کی کمیٹی نے گولڈن ٹیمپل کے مرکزی دروازے پر گارڈ کی حیثیت سے ڈیوٹی کرنے کی سزا دی ہے۔ بعض کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سُکھبیر بادل کمیٹٰی کے سامنے پیش ہوگئے تھے۔

سُکھبیر سنگھ بادل پر حملہ کالعدم ببر خالصہ انٹرنیشنل کے سابق رکن نارائن چوڑا نے کیا تھا۔ اس حملے میں پنجاب کے سابق نائب وزیرِاعلیٰ اور شِرومنی اکال دل کے رہنما محفوظ رہے۔ سُکھبیر سنگھ بادل نے گارڈز کا لباس پہن رکھا تھا اور وھیل چیئر پر گرو رام داس دوار کے پاس خدمات انجام دے رہے تھے۔