جماعت اسلامی لاہور کی شوریٰ کا اجلاس، اظہربلال سیکرٹری جنرل مقرر
لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی لاہور کی مجلس شوری کا اجلاس زیر صدر امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ساندہ روڈ دفتر جماعت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مجلس شوری سے مشاورت کے بعد اظہر بلا ل کو حلقہ لاہور کا سیکرٹری جنرل اور خالد احمد بٹ کو نائب امیر جماعت اسلامی لاہور مقرر کیا۔ اجلاس میں شوری ممبران کی موجودگی میں نائب جماعت اسلامی لاہور اور سیکرٹری جماعت اسلامی نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔اجلاس میں ملکی تازہ صورتحال سیاسی صورتحال گہری تشویش کا اظہار اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں نئے عہدیداران کی استقامت اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں انجینئر اخلاق احمد،ملک شاہد اسلم، احمد جمیل راشد، حاجی ریاض الحسن، عبدالحفیظ اعوان، عبدالعزیز عابد، عامر نثار خان، علی ارتضی حسنی، احسان بن سلمان ، جبران بٹ ڈاکٹر محمود خان میاں خبیب نذیر، سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب، مرزا عبدالرشید،، چودھری عبدالقیوم گجراور ملک شفیق و دیگر ممبران شوری موجود تھے۔