دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کریں گے

152

ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی بارڈرگواسکر سیریز 1-1سے برابر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم سے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ 30 سالہ ٹراوس ہیڈ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آئندہ میچ کیلئے ان کی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے ۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کی ہے۔ بھارت کی ٹیم کو میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، بھارتی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹراوس ہیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بارڈر ،گواسکر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گیبلکہ سیریز میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر بھی کریں گے۔