پاکستان کے 6 سالہ محمد ابراہیم کابڑا کارنامہ، عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

142

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے 6 سالہ بچے نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔محمد ابراہیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انفرادی کیٹیگری میں ریکارڈ بنا کر سب سے کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی بننے کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔6 سال کی عمر میں محمد ابراہیم نے ایک منٹ میں مارشل آرٹس ککس کے ذریعے 45 بوتل کے ڈھکن کو کامیابی کے ساتھ کھولا۔ابراہیم کے ریکارڈ کی تفصیلات گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں اور گنیز ولڈ ریکارڈز نے محمد ابراہیم کایہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں منظور کیا ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ 40 بوتلوں کو ککس کے ساتھ کھولنے کا تھا۔