ٹوڈ گرین برگ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او مقرر

133

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک )ٹوڈ گرین برگ کو کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ۔ وہ موجودہ سی ای او نک ہاکلے کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ٹوڈ گرین برگ نے اس موقع پرکہاہے کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے آسٹریلوی کھیل میں اس انتہائی اہم کردار کو نبھانے اور اس کھیل کے ساتھ اپنی شمولیت کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے جسے میں بچپن سے پسند کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ کے لیے ایک انتہائی پرجوش وقت ہے جس میں دنیا بھر میں کھیل کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ شاندار مواقع پیدا ہوتے ہیں، جبکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ چیلنجز بھی پیش کیے جا رہے ہیں کہ آسٹریلوی کرکٹ کھیل کے انتہائی عروج پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھے۔ٹوڈ گرین برگ نیشنل رگبی لیگ ، کینٹر بری اور بینک ٹان بلڈوگس کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔