چیئرمین پی سی بی کی فائنل جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

53

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ بنگلا دیش کے خلاف فائنل میں کپتان نثار علی اور محمد صفدر نے شاندار بیٹنگ کی اور فائنل میں فتح سمیٹی ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔