پاکستان کی 10وکٹوں سے کامیابی

32

بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے10 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی جو اسکی زمبابوے کے خلاف دوسری اور کل ملاکر5ویں10 وکٹوں سے کامیابی تھی۔ اس میچ میں زمبابوے کے کھلاڑی 32.3اوور میں145 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے18.2 اوور میں کسی نقصان کے بغیر148 رنزبناکر میچ10 وکٹوں سے جیتا تھا۔ پاکستان نے190 گیندیں باقی جیت درج کی جو گیندوں کے حساب سے اسکی زمبابوے کے خلاف دوسری سب سے بڑی اور کل ملاکر چوتھی سب سے بڑی جیت تھی۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے پہلی جیت نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ میں15 اپریل1986کو حاصل کی تھی۔ اس میچ میںٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی35.5 اوور میں64 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ ایون گرے کے17 رنز نیوزی لینڈ کیلیے سب سے زیادہ تھے۔ دوسرے سب سے زیادہ رنز فاضل تھے جنکی تعداد16رنز تھی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے10 اوور میں 9 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ پاکستان نے22.4 اوور میں کسی نقصان کے بغیر64 رنز بناکر میچ10 وکٹوں سے جیتا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں164 گیندیں پہلے جیت درج کی جو اسکی نیوزی لینڈ کے خلاف وکٹوں اور گیندوں دونوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت ہے۔ کل ملاکر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی گیندوں کے حساب سے10ویں سب سے بڑی جیت تھی۔

بنگلا دیش کے خلاف کراچی میں4 جولائی 2008 کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دوسری مرتبہ10 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی تھی اور اس کے کھلاڑی38.2 اوور میں115 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے19.4 اوور میں کسی نقصان کے116 رنز بناکر 10 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی جو بنگلا دیش کے خلاف اس کی وکٹوں اور گیندوں دونوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت تھی۔ پاکستان نے182 گیندیں باقی رہتے جیت اپنے نام کی تھی جو گیندوں کے حساب سے اسکی چھٹی سب سے بڑی جیت بھی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میر پور، ڈھاکامیں23 مارچ 2011 میںہوئے میچ میں 10 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی عالمی کپ کے اس میچ میں43.3 اوور میں 112رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے 20.5 اوور میں کسی نقصان کے بغیر113 رنز بناکر 10 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پاکستان کی عالمی کپ میں یہ وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت ہے۔ پاکستان نے 175 گیندیں باقی رہتے جیت اپنے نام کی تھی جو عالمی کپ میں اسکی گیندوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پاکستان کی گیندوں کے اعتبار سے8ویں سب سے بڑی جیت بھی ہے۔

ہرارے میں 11 ستمبر2011 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی 10 وکٹوں کی جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر225 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے42.1 اوور میں کسی نقصان کے بغیر228 رنز بناکر 10 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں گیندوں کے حساب سے پاکستان کی سب سے بڑی جیت241 باقی گیندیںرہتے زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں 18 جولائی 2018 کو حاصل کی گئی تھی۔ زمبابوے کو25.1 اوور میں67 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد پاکستان نے9.5 اوور میں ایک وکٹ پر69 رنز بناکر میچ نو وکٹ سے جیتا تھا۔