ماحولیاتی اجلاسوں میں افغانستان کو شرکت کی اجازت دی جائے‘ طالبان

81

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان نے کہا ہے کہ مستقبل کے عالمی موسمیاتی مذاکرات میں اس کے نمایندوں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آذربائیجان کے شہر باکو میں کوپ 29موسمیاتی اجلاس میں افغانستان نے شرکت تھی۔ افغان وفد باکو مذاکرات میں کسی فریق کے طور پربراہ راست شامل نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزبان ملک آذربائیجان کے مہمانکے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اگست 2021 ء میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کسی افغان وفد نے ماحولیات سے متعلق عالمی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اس سے قبل مصر اور متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کوب اجلاسوں میں انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ افغا ن ماحولیاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مطیع الحق خالص کا کہنا تھا کہ کوپ 29میں شرکت بڑی کامیابی تھی،جس میں مسائل اجاگر کرنے کا موقع ملا۔