ویتنام: فراڈ کیس میں خاتون ریئل اسٹیٹ ٹائیکون کی سزائے موت برقرار

34

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں 12 ارب ڈالر کے فراڈ کیس میں ریئل اسٹیٹ ٹائیکون کی سزائے موت کا فیصلہ بر قرار رکھا گیا ہے۔ عدالت نے فراڈ کیس میں خاتون ٹرونگ مائی لین کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے غبن اور رشوت ستانی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ انہیں رواں سال اپریل میں ویتنام کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ٹرونگ مائی لین کو اکتوبر میں ایک الگ مقدمے میں دھوکا دہی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار رقم کی منتقلی کے ذریعے جائداد حاصل کرنے کے جرم میں بھی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔