برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کی ناٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ لاوروف نے ماسکو میں ہنگری کے وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پیٹر سجارتو سے ملاقات کی،جس میں روس اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب ناٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ عسکری اتحاد سوئیڈن اور فن لینڈ میں روس اور چین کی جانب سے انفرااسٹرکچر سے چھیڑ چھاڑ اور زیر سمندر ڈیٹا کیبل منقطع کرنے کی سازش کے خلاف رکن ممالک کے جاسوسی نظام کو مضبوط کرے گا۔