فیملی گالا میں ممبران کے بچوں کواکیڈمک ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سالانہ فیملی فن گالا میں پہلی بار اراکین کراچی پریس کلب کے بچوں کو اکیڈمک ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے سال رواں میں میڑک اور انٹر کے سالانہ امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کیا ہے۔اے ون گریڈ حاصل کرنے والے 14 بچوں میں 7 بچیاں بھی شامل ہیں۔ تمام ہونہار بچوں میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے اعزازی شیلڈز، فی کس 10 ہزار روپے کیش اور گفٹس تقسیم کیے، اسٹیج پر بچوں کے ساتھ ان کے والدین کو بھی بلایا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہاکہ کراچی پریس کلب ہمیشہ اپنے اراکین کے لیے فیملی گالا جیسی میگا سرگرمیاں منعقد کرتا ہے ، اپنے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے سب سے بڑی سرگرمی کرنے کا اعزاز بھی کراچی پریس کلب کو حاصل ہے، سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے تمام بچے ہمارا فخر ہیں اور ہم ان کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہمارا گھر ہے اور گھر کی خوشیوں کو مل کر منانا چاہیے، فیملی گالا کے میگا ایونٹ کے موقع پر ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکے والدین کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہونا ہمارے لیے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، یہ ہونہار بچے مستقبل میں پاکستان کی تعمیر ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔