رمپاپلازہ میں لگنے والی آگپرقابو پالیا ہے‘مرتضیٰ وہاب

74

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ کی چوتھی اور پانچویں منزل پر منگل کی صبح لگنے والی آگ پر اسنارکل اور فائرٹینڈرز کے ذریعے کارروائی کرکے قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا، اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر موجود رہا تاکہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جاسکے، ہرممکن کوشش کی گئی کہ آگ لگنے کے واقعہ میں شہریوں اور تاجروں کا کم سے کم نقصان ہو۔