آئی آئی چندریگر روڈ اور اطرف کی سڑکوں پر ٹریفک جام

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔نابینا افراد نے پریس کلب چوک کے قریب مظاہرہ کیا، جس کے باعث پریس کلب سے فوارہ چوک آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بند کردیے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام نابینا افراد کو مستقل ملازمتیں دی جائیں، وزیر اعلیٰ مستقل ملازمت کی سمری منظور کریں، ان سے ملاقات ہونے تک دھرناجاری رہے گا۔