ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں13افرادجاں بحق ہوگئے

74

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خواتین سمیت 13افراد جاںبحق ہوئے‘ دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر خیرآباد شاہ جیلانی سوسائٹی زیبو گوٹھ کے قریب خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔مقتولہ کی شناخت 32سالہ روہینہ بی بی زوجہ انور علی کے نام سے ہوئی ہے۔ سولجر بازار تھانے کی حدود چھپرا اسکوائر کے اندر گارڈن، چاندنی چوک کے قریب سے 18سالہ پریتم کی پھندا لگی لاش ملی۔ کورنگی ابراہیم گوٹھ جناح میڈیکل کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 50سالہ راج بی بی زوجہ ریحان جاں بحق ہوگئیں جبکہ 50سالہ آسیہ زوجہ عبداللہ زخمی ہوئیں۔ لیاقت آباد 4 نمبر میں ارم بیکری کے قریب گھر سے سلمان نامی نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 17پلاٹ نمبر ایس ٹی 6 مدینہ مسجد کے قریب سے 4روز پرانی 70سالہ مسکین کی لاش ملی۔ گارڈن ٹریفک چوکی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ بن قاسم میں ٹریفک حادثے میں 32 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ منزل پمپ نیشنل ہائی وے پر ٹیکسٹائل ملز میں دوران کام کرنٹ لگنے سے 45 سالہ محمد اخیار احمد جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی میں آگ سے جھلس کر 40 سالہ رئیس دوران علاج دم توڑ گیا۔ صدر سے60 سالہ ثناء اللہ نامی شخص کو نیم مردہ حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جوکہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ چمڑا چورنگی میں مصالحہ جات بنانے والی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ رافع نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثنا فیرئیر ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔گلستان جوہر بلاک 09 کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ۔