رمپا پلازہ کے چوتھی اور پانچویں منزل میں آگ لگ گئی

22

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی، ۔تفصیلات کے مطابق نبی بخش تھانے کی حدود صدر ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں آگ لگ گئی ،چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے دیگر منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت میں لگی آگ کے شعلے عمارت سے باہر نظر آنے لگے، جس کے بعد فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ چوتھی ور پانچویں منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دوسری منزلوں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد نیپا ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے ٹینکر روانہ کردیے گئے ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ کی چوتھی اور پانچویں منزل پر منگل کی صبح لگنے والی آگ پر اسنارکل اور فائرٹینڈرز کے ذریعے کارروائی کرکے قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا، اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر موجود رہا تاکہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جاسکے، ہرممکن کوشش کی گئی کہ آگ لگنے کے واقعہ میں شہریوں اور تاجروں کا کم سے کم نقصان ہو۔