نواں ویج ایوارڈ فوری طور پر نافذ کروایا جائے‘ذیلی قائمہ کمیٹی

39

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کی ذیلی قائمہ کمیٹی کے کنوینئر سید امین الحق نے رولنگ دی ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام میڈیا ہاؤسز میں حکومت کی مقرر کردہ کم ازکم تنخواہ37 ہزار500 کی ادائیگی ہو، نواں ویج ایوارڈ فوری طور پر نافذ العمل کرایا جائے، جو اخبارات اور ٹی وی چینلز صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کر رہے ہیں ان کی فہرست مرتب کرکے ان کے اشتہارات کی بندش سمیت تمام مطلوبہ اقدامات کیے جائیں، میڈیا ہاؤسز میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے سسٹم کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات اور آئی ٹی این ای کے ممبران کی تعداد 5 کرنے کے لیے فوری عمل کیا جائے۔