الیکشن کمیشن کا جینڈر شمولیت کے لیے ایک جامع فریم ورک کا اعلان

37

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں انتخابی نظام کی جینڈر شمولیت کے لیے ایک جامع فریم ورک کا اعلان کیا ہے۔جینڈر مین اسٹریمنگ اینڈ سوشل انکلوژن فریم ورک (جی ایم ایس آئی ایف) 2024 سے 2028 تک نافذ العمل ہوگا۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ فریم ورک ایشیا پیسیفک خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو انتخابی عمل میں مکمل جینڈر اور سماجی شمولیت پر مرکوز ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر ونگ نگہت صدیق نے وضاحت کی کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد خواتین، اقلیتوں، معذور افراد اور خواجہ سرا افراد کے لیے انتخابی عمل کو زیادہ سے زیادہ شمولیتی اور رسائی پذیر بنانا ہے۔