پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمائوں علی زمان، عالیہ حمزہ، حمید شاہ اور سابق رکن اسمبلی عادل بازئی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات کی رپورٹ کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پی ٹی آئی رہنمائوں علی زمان ، عالیہ حمزہ، حمیدہ شاہ اور سابق رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کے خلاف جتنے مقدمات درج ہیں۔