لاہور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر 7دسمبر تک پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت بتائے اس نے ابھی تک پاس کردہ مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی ہے، لیکن ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کررہی ہے۔