سائبر کرائم ترمیم بل کا ابتدائی مسودہ تیار: جھوٹی خبروں پر 5 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ

140

اسلام آباد:حکومت نے سائبر کرائم ترمیم بل کا ابتدائی مسودہ تیارکرتے ہوئے کہا ہےکہ بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی جسے سوشل میڈیا سے موادبلاک کرنے یا ہٹانے کااختیار ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر کرائم ترمیم بل کا ابتدائی مسودہ میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے،خوف وہراس اور بدامنی پیداکرنیوالوں کو جرمانہ ہو گا، ایسے لوگوں کو5 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ دونوں ہو سکتاہے۔ مسودہ میں مزید کہا گیا کہ  اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6 ارکان ہوں گے، جن میں سے ایک ایکس آفیشل ممبر ہوں گے، اتھارٹی قانون نافذ کرنیوالے اداروں یافرد کیخلاف مواد ہٹانے کاحکم جاری کر سکتی ہے، اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جاسکے گا۔