راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان قوم کی حمایت سے ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کے دورے کے دوران فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے پورا دن فوجیوں کے ساتھ میدان میں گزارا اور فوجی جوانوں کے تربیتی معیار اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران افسران نے الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں اور انفارمیشن آپریشنز پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔