پی ٹی آئی قیادت جھوٹے بیانات دے کر ملک میں فساد پیدا کرنا چاہتےہیں،  عطاتارڑ

103
We never put the issue

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ کا کہنا  ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کی قیادت جھوٹ بیانات دے کر ملک میں فساد پیدا کرنا چاہتےہیں، لطیف کھوسہ اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے لاشوں کے معاملات پر واضح پروپرگینڈا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقیوزیر اطلاعات نے کہاکہ  ایک سیاسی جماعت ملک کو ڈیفالٹ کرانے کے لئے آئی ایم ایف کو خط لکھ رہی تھی، اس کے باوجود آج مہنگائی 4.8 فیصد، شرح سود 15 فیصد، ترسیلات زر 8.8 ارب ڈالر، زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، مہنگائی کا کم ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ وفاقی وزی راطلاعت  کاکہنا  تھا کہ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد وزیر اعظم نے تما واقعات کی تفتیش کے لیے ہدایت دیتے ہوئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔