اسلام آباد: حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کرتے ہوئے کہاہےکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر سے بڑھا کر 10 دسمبر تک کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہےکہ اب تک جمع ہونے والی تمام درخواستیں منظور کرنے کے بعد کامیاب قرار دی گئیں ہیں، کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کرادیں، اس بار حج کے انتظامات گزشتہ کے مقابلے مزید بہتر ہونگے۔
خیال رہے کہ حکومت حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3دسمبر مقرر کی تھی، لیکن کم حج درخواستیں موصول ہونے پر تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔