جنگ بندی ناکام ہونے پر لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

141

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹزکاکہنا ہےکہ جنگ بندی ناکام ہونے پر ہم ‘لبنان اور حزب اللہ کے درمیان مزید فرق نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہاکہ  لبنان اپنی فوجوں کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ دریائے لیطانی پر کنٹرول حاصل کرکے حزب اللہ کے نیٹ ورک کو ختم کرے، جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے پوری قوت بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم نے اب تک لبنان میں ہونے والے حملوں میں حزب اللہ اور لبنان کے علاقوں میں خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتےہوئے حملے کیے ہیں، لیکن اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم بلاامتیاز جوابی کارروائی کرتےہوئے اندرتک حملے کریں گے۔

خیال رہے کہ لبنان کی وزارت صحت نے 7 اکتوبر 2023 سے لبنان کے اندر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 3,000 سے زیادہ بتائی ہے جب کہ 13,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل نے لبنان کے مختلف شہروں میں حملے کیے ہیں،  جس میں 11 لبنانی شہری شہید ہوئے تھے، جس حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کی تھی تاہم  اسرائیل کا کوئی خاص جانی نقصان نہیں ہوا۔