حیدرآباد ،ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی ریلی کا انعقاد

123

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) یکم دسمبر کو دنیا بھر میں منائے جانے والے ایڈز سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے ایچ آئی وی/ ایڈز کنٹرول پروگرام لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد اور اور نئی زندگی ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے ایچ آئی وی/ایڈزاو پی ڈی انچارج و سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رضوانہ میمن کی زیر قیادت آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال حیدرآباد و جامشورو ڈاکٹر محمد علی کے کے، اے ایم ایس ڈاکٹر پونم جتوئی اور گیسٹرو او پی ڈی انچارج ڈاکٹر ایم عارف سکندری کے علاوہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا ئے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی کے کے، اے ایم ایس ڈاکٹر پونم جتوئی، انچارج ایچ آئی وی/ ایڈز او پی ڈی ڈاکٹر رضوانہ میمن اور انچارج گیسٹرو او پی ڈی ڈاکٹر عارف سکندری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم ایڈز جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں، ایڈ ز کے مریض پیا ر اور ہمد ر دی کے مستحق ہیں نہ کہ ان سے نفرت کریںکیونکہ ایڈ ز چھو ت کامر ض نہیں ہے اور ایڈ زکے مریضوں کے ساتھ رہنے سے کھا نے پینے، کام کر نے، ہا تھ ملا نے اور گلے لگا نے سے بالکل نہیں پھیلتا۔ مقررین نے کہا کہ ایڈز کو شکست دینے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے، ایڈز قابل علاج مرض ہے اور ایڈز کے مریضوں سے مصافحہ کرنے، ساتھ کھانے پینے سے ایڈز نہیں لگتا ہے، تاہم احتیاط علاج سے بہتر ہے کہ فارمولے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز کی علامات ظاہر ہونے پر سول اسپتال حیدرآباد کی او پی ڈی نمبر 2 سے رابطہ کریں یہاں ایچ آئی وی ایڈز کے ٹیسٹ اور علاج کی تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مریضوں سے نفرت کے بجائے پیار ومحبت اور ہمدردی کا رویہ روا رکھنا چاہیے کیونکہ ایڈز کے مریض سے ہاتھ ملانے، ساتھ کھانے پینے، مریض کی تیمارداری کرنے، مریض کے کپڑوں سے نہیں پھیلتا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز پر قابو پایا جاسکتا ہے اگر ہم جنسی بہ راہ روی سے بچیں، ضرورت کے وقت تصدیق شدہ انتقال خون، آلودہ سرنجوں کے استعمال سے ایڈز پھیل سکتا ہے۔