سکرنڈ: الخدمت فائونڈیشن نے گرم کپڑوں کا سستا بازار سجایا

112

سکرنڈ (جسارت نیوز) موسم سرما کے شروع ہوتے ہی الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مگسی شادی ہال میں 2 روزہ سالانہ گرم کپڑوں کا سستا بازار سجایا گیا، بازار میں ڈیڑھ درجن سے زائد عارضی دکانیں بنا کر جرسی، جیکٹ، کوٹ، شال، چادر، کمبل، مچھر دانیاں اور رضائیوں سمیت دیگر موسم سرما کی ضروریات پر مشتمل اشیا کے معمولی قیمت کے اسٹال قائم کیے گئے، جہاں ہزاروں مرد و خواتین نے اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق خریداری کی، سستے بازار کا افتتاح الخدمت سندھ کے نائب صدر انجینئر عمر فاروق نے کیا، جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع نواب شاہ سرور احمد قریشی، امیر شہر عاشق حسین پٹھان، الخدمت سکرنڈ کے صدر کنور راشد مکرّم، سیکرٹری انجینئر نثار حسین راجپوت، نائب صدر رانا محمد یونس و عرفان علی چانڈیو، میڈیا سینٹر کے صدر قربان عمرانی، پرائم میڈیا ہاؤس کے سربراہ شبیر راجپوت، سندھ پریس کلب کے سیکرٹری، آکاش واحد بخش عمرانی، مسلم لیگ ن سکرنڈ کے سیکرٹری محمد امجد خانزادہ، کونسلر ٹاؤن کمیٹی، جاوید سومرو، انڈس سوشل فورم کے سربراہ مجید عباسی، ناظم اسلامی جمیعت طلبہ سکرنڈ کنور حسان راشد، سماجی رہنما عبدالقادر گبول، شفیع محمد چانڈیو اور دیگر علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔