لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی لاشیں ڈھونڈنے آرہے تھے جن کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ایک صوبہ ریاستی مشینری استعمال کرکے وفاق پر چڑھائی کرتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سیاست اور
اختلاف رائے کے نام پر جلا ﺅگھیرا ﺅکوئی سیاسی حق نہیں، سیاست افراتفری کا نام نہیں، یہ لاشوں کے متلاشی ہیں۔ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کے پاس ہے، اگر کوئی اور اس حق کو استعمال کرے گا تو وہ شرپسندی اور دہشتگردی ہوگی۔