جاپان ایشیا اور افریقا کے 4 ممالک کو دفاعی سامان فراہم کریگا

103

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے ایشیا اور افریقا کے 4ممالک کو نگرانی اور نگرانی میں معاونت کے لیے آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2023ء میں جاپان نے فلپائن، ملائیشیا، بنگلا دیش اور فِجی کو ساحلی نگرانی کے لیے راڈار نظام اور دیگر آلات فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ رواں برس 4وصول کنندگان ممالک فلپائن، انڈونیشیا، منگولیا اور جبوتی ہیں۔ فلپائن اور انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں ہیں۔ منگولیا کی سرحدیں چین اور روس سے ملتی ہیں۔ مشرقی افریقی ملک جبوتی میں جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کے لیے ایک عارضی اڈا قائم کیا گیا ہے۔ حکومت ان ممالک میں بحری نگرانی، نگرانی کی سرگرمیوں اور فضائی ٹریفک کنٹرول بہتر بنانے میں مدد کے لیے سازوسامان فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بجٹ میں مختص کردہ 3 کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔