ماہر سرجنز کی کوششوں سے جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری، ماہرسرجنز کا کارنامہ، سرجری 4 گھنٹے جاری رہی جس میں 10 افراد نے حصہ لیا، تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے۔ تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایچ اسپتال میں نوشہرو فیروزکی رہائشی جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری کی گئی جس میں چاربڑے اسپتالوں کے ماہر سرجنز نے حصہ لیا۔ڈائریکٹراین آئی سی ایچ نے بتایا کہ سرجری میں آغا خان ، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور اور ایس آئی سی ایچ این کے ماہر سرجنز شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کے مطابق سرجری 4 گھنٹے جاری رہی جس میں 10 افراد نے حصہ لیا۔پروفیسر ناصر سڈل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سرجری بالکل مفت کی گئی۔ تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے۔