محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سانپ کا ڈسا نوجوان بروقت انجکشن نہ لگنے کے باعث چل بسا، واقعہ خان واہن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں ٹنڈو گل شاہ میں پیش آیا جہاں زرعی اراضی کو پانی لگاتے ہوئے مشہد علی مرکنڈ نامی کسان کوزہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کو انتہائی تشویشناک حالت میں بنیادی صحت مرکز ہالانی منتقل کیا گیا لیکن سانپ کاٹے کے انجکشن کی عدم دستیابی کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ورثا نے اسپتال انتظامیہ کی نااہلی، انجیکشن کی عدم موجودگی پرتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب موٹر سائیکل ڈکیتی اور مویشی چوری کی واردات، منشیات فروشوں کی سرپرستی پر ایس ایچ او ٹھارو شاہ معطل، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل نوکریوں سے برطرف، محراب پور ٹھری میرواہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر کوبری نہر پل کے رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی،متاثرہ افراد نے احتجاج کیا ہے، پیروسن پولیس تھانہ کی حدود میں چور مقامی صحافی ساقی ندیم شر کی بھینس چرا کر لے گئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک نے منشیات فروشوں کی پشت پناہی کے الزام میں ایس ایچ او ٹھارو شاہ اسد النبی کچھی کو معطل کرکے پولسی لائن بھیج دیا جبکہ متعلقہ پولیس تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل علی اصغر رند اور کانسٹیبل شاہد کلہوڑو کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔