قاضی احمدمیں سندھ کاثقافتی دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

79

قاضی احمد( نمائندہ جسارت )سندھ بھرکی طرح تحصیل قاضی احمدکے چھوٹے بڑے اسٹاپز جمال شاہ نواب علی محمد مشائخ علی آباد دولتپور شاہپور جہانیاں سمیت میں سندھ کا قدیم ثقافتی دن انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ قاضی احمد شہر ثقافتی رنگوں سے رنگ گیا ہرطرف سندھی ٹوپی اجرک لونگی اور پٹکوں میں ملبوس بچے اور نوجوان نظر آئے جو سندھی گیتوں پر رقص و جھومریاں ڈال کر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور شہر بھرکی مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے قدیمی سندھی ثقافت کے اجاگر کے لئے ریلیاں نکال کر سندھی کلچر سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا۔ ثقافتی ریلی میں شریک نوجوان نے دریائے سندھ پر کینال نامنظور جیسے بینئربھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ ریلی قومی شاہراہ سے گزری تو عوام کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔