خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف سختی سے محاذ کھولنا پڑے گا،  اعظم نذیر تارڑ

280
Illegal migration

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف سختی سے محاذ کھولنا پڑے گا، صنفی بنیاد پر تشدد ایک اہم مسئلہ ہے، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق نے کہاکہ  متوازن معاشرہ ہونا چاہیے جس میں مرد اور عورت ایک جیسے حقوق رکھتے ہوں، ہمیں ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جس میں گھر کا ہر فرد ملکی ترقی میں حصہ ڈالے، ہمارا دین بہت زیادہ حقوق دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   دین کے مطابق چلیں تو ساری چیزیں کہنے کی ضرورت نہ پڑے، دین میں ماں اور بہن کا حق واضح موجود ہے، ہمیں اپنے رویے بدلنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہناتھا کہ بحیثیت وفاقی وزیر برائے قانون وانسانی حقوق میری یہ ذمہ داری ہے، انسانی حقوق کی وزارت نے مختلف قوانین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انٹرنیشنل آرگنائزیشن، مشنز اور تنظیمیں بھی اپنا کام کر رہی ہیں۔