عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا

258
undergo polygraph, voice matching test

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 7 مقدمات میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 7 کیسز میں ان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا

پولیس کی جانب سے عمران خان کے 28 ستمبر اور  5 اکتوبر  کے احتجاج پر درج مقدمات میں جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالتی حکم کے بعد عمران خان کے سیل سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی نفری ہٹا دی گئی اور وہ جیل پولیس کی حراست میں آ گئے۔

قبل ازیں عمران خان کی28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے 7 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی تھی جب کہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔ عمران خان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ سول لائنز، تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ٹیکسلا اور تھانہ صادق آباد میں مقدمات درج ہیں۔