سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

154

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 274500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کی کمی سے 235340 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 17 ڈالر سے کم ہو کر 2633 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔