عمران عباسی کو کندھے پر گولی لگی اور پیٹ سے نکلی ہے:عمر ایوب

130

 

عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران عباسی کو کندھے پر گولی لگی اور پیٹ سے نکلی ہے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم کوئی مسلح لوگ نہیں، اسلام آباد احتجاج میں معصوم لوگوں کے خلاف اسلحہ استعمال کیا گیا، ہم پر فائرنگ کی گئی، حکومت کہہ رہی ہے کسی کو گولی نہیں لگی۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مل گئی ہے، میری گاڑی ابھی تک غائب ہے، جس میں ایک لاکھ روپے پڑے تھے، شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے خلاف پرچہ کرونگا ، حالات یہاں تک پہنچے ہیں کہ میرے خلاف موٹرسائیکل چوری کا الزام لگایا گیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ ڈی چوک میں تھی، رینجرز بن بلائے غیر قانونی طور پر خیبرپختونخوا آئی، یہ وزیراعلی پر حملہ کرنا چاہتے تھے، ڈی چوک سے آخری گاڑی علی امین گنڈاپور کی نکلی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد میں کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے ،ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے ہم جہدوجہد کرتے رہیں گے۔