انڈر 19 ایشیاء کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ پاکستان نے یو اے ای کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہزیب خان 132 ،محمد ریاض اللّٰہ 106، عثمان خان 41 جبکہ فہام الحق 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل یو اے ای نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔