سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں بھی سندھی کلچر ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، سندھ ثقافت کے رنگ میں رنگ گیا، یوم ثقافت کے موقع پر نوجوانوں بچوں سمیت لوگوں نے سندھ کی ثقافت سندھ ٹوپی اجرک پہن کر مسرت کا اظہار کیا، مختلف تنظیموں کیجانب سے نکالی جانیوالی ریلیاں سکھر پریس کلب پہنچیں جہاں تمام دن میلے اور جشن کا سماں رھا ، اس موقع پر فنکاروں نے پر سندھی گیت پیش کیے اور نوجوانوں بچوں نے ڈھولک کی تھاپ پر سندھ کے روایتی بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا، سکھر پریس کلب کی جانب سے بھی یوم ثقافت کو منایا جانے کیلئے خصوصی انتظامات اٹھائے گئے تھے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان ،صدر پریس کلب آصف ظہیر خان لودھی ،ایس یو جے کے صدر امداد بوذدار، ممبر ایف ای سی جاوید جتوئی، نائب صدر پریس کلب شہزاد تابانی، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سکھر کے صدر جاوید گھنیو سمیت دیگر عہدیداران، ممبران اور صحافیوں فوٹو جرنلسٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔