صفحہ محنت، مسلسل اشاعت کا 33واں سال

187

روزنامہ جسارت کراچی جنوری 1991ء سے صفحہ محنت مسلسل اور با قاعدگی سے ہر’’ پیر‘‘ کو شائع کررہا ہے جس میں آجر، اجیر، حکومتی نمائندوں، ٹریڈیونینز، فیڈریشنز اور متعلقہ اداروں و محکموں کی سرگرمیاں بلاامتیاز شائع کی جاتی ہیں۔ نیز ترقی انسانی وسائل اور علم و آگہی کی سرگرمیوں کو بھی خصوصی اہمیت کے ساتھ نمایاں طور پر شائع کیا جاتا ہے۔ صفحہ محنت کا ٹریڈ یونین کارکنان، مزدور رہنما، مختلف کارخانوں کے اعلیٰ انتظامی ذمہ دار دلچسپی سے مطالعہ کرتے ہیں۔ صفحہ محنت میں مزدوروں کے اہم معاملات اور قانونی پہلوئوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان، ویبکوپ، FES، ILO، SDC، سالیڈیٹری سینٹر کی فراہم کردہ رپورٹس کو اہتمام کے ساتھ شائع کیا جاتا ہے۔ ٹریڈ یونین سے وابستہ رہنما صفحہ محنت کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرتے ہیں۔ جسارت لیبر فورم کے زیر اہتمام مختلف موضوعات پر اب تک بے شمار پروگرام منعقد ہوچکے ہیں۔ آپ بھی اپنی سرگرمیاں انچارج صفحہ محنت کے نام ارسال کیجئے۔